اتوار, جنوری ۲۶, ۲۰۲۵
-3 C
Srinagar

روپ وے پروجیکٹ معاملہ: کٹرا میں مسلسل چھٹے روز بھی مکمل بند، بھوک ہڑتال بھی جاری

جموں:جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی کے قصبہ کٹرا میں روپ وے پروجیکٹ کے خلاف شری ماتا ویشنو دیوی سنگھرش سمیتی کی طرف سے دی گئی بند کال پیر کو چھٹے دن میں داخل ہوگئی۔
گرفتار شدگان کے اہل خانہ نے دھمکی دی کہ اگر سنگھر ش سمیتی کے لیڈران کی جلد ازجلد رہائی عمل میں نہیں لائی جاتی تو وہ خود کشی کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول ٹٹو مالکان، دکاندار اور دیگر تاجر کٹرا میں مجوزہ روپ وے پروجیکٹ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
اس دوران کٹرا میں پیر کو لگاتار چھٹے دن بھی تمام کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں اور دکان بند رہے جس سے لوگوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
احتجاجیوں کا الزام ہے کہ بجائے اس کے کہ بات چیت کرکے اس معامل کا حل نکالا جائے، حکومت اس مسئلے کو پٹری سے اتار رہی ہے جس کی وجہ سے وہ سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہو رہے ہیں۔
شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے گزشتہ ماہ، بزرگ شہریوں، بچوں اور دیگر لوگوں کے لیے مندر تک رسائی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے روپ وے نصب کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔
250 کروڑ روپے کے مجوزہ منصوبے کا مقصد تاراکوٹ مرگ کو سنجی چھت سے جوڑنا ہے، جو مندر کی طرف جاتا ہے۔
دریں اثنا کٹرا کے نوجوانوں اور خواتین نے شری ماتا ویشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے 18 ارکان کی حراست میں لینے کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جب تک ان اراکین کو رہا نہیں کیا جائے گا تب تک وہ بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔
بتادیں کہ احتجاج کی پادائش میں پولیس نے سنگھرش سمیتی کے 18ممبران کو حراست میں لیا ہے جن کی رہائی کی خاطر کٹرا میں بھوک ہڑتال جاری ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img