پانی م قبائلی بہبود اور بنیادی ڈھانچے کیلئے کلیدی اقدامات کا اعلان کیا
راجوری /جل شکتی ، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور کے وزیر جاوید احمد رانا نے آج ڈاک بنگلہ راجوری میں تمام محکموں کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ترقیاتی کاموں اور ضلع میں نافذ فلاحی اسکیموں کی پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے ایک جائیزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔ ڈپٹی کمشنر راجوری ابھیشیک شرما نے میٹنگ میں مختلف ترقیاتی اقدامات اور مرکزی اور ریاستی اسپانسر شدہ فلاحی اسکیموں کے بارے میں بریفنگ دی ۔ میٹنگ میں دیہی ترقی ، بجلی ، پبلک ورکس ، پی ایم جی ایس وائی ، جل جیون مشن ، ایری گیشن اینڈ فلڈ کنٹرول، تعلیم اور صحت کے بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن ، کلسٹر ٹرائبل ماڈل گاو¿ں ، جنگلات اور جنگلی حیات ، قبائلی بہبود کی اسکیموں ، صنعتوں سمیت کئی مسائل کا احاطہ کیا گیا ۔ وزیر نے ترقیاتی کاموں میں معیار کو یقینی بنانے ، ورک کلچر کو بہتر بنانے اور کاریگری کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت ایم ایل اےز کی ترجیحات پر غور کرے گی ۔ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی گئی کہ وہ محکمہ جنگلات کے تحت شجر کاری کی سہولت کے لئے لینڈ بینک بنانے کیلئے ریاستی اراضی کی خاص طور پر جنگلاتی علاقوں میں منصوبوں کیلئے معاوضہ کے اقدام کے طور پر نشاندہی کریں ۔ جاوید رانا نے ہدایت دی کہ ہینڈ پمپ انفرادی سیٹ اپ کے بجائے کمیونٹی کی بنیاد پر لگائے جائیں ۔ انہوں نے راجوری ضلع میں فی حلقہ دو پانی کے ٹینکروں کی فراہمی کا اعلان کیا تا کہ پانی کی کمی والے علاقوں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ وزیر نے منریگا اور آئی ڈبلیو ایم پی اور آبپاشی اور ماہی پروری کے محکمے کے ساتھ مل کر مٹی کے تحفظ اس کے علاوہ جنگلاتی علاقوں میں شجرکاری کیلئے ڈی پی آرز خاص طور پر چکری کی لکڑی کیلئے فی حلقہ 10 کروڑ روپے کی مالیت کے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس ( ڈی پی آر ) تیار کرنے کی ہدایت دی تا کہ واٹر ری چارج اور پانی کی سطح کو بلند کیا جا سکے ۔ انہوں نے تعلیم کے بنیادی ڈھانچے اور سڑک کے رابطے کو بڑھانے کیلئے دھرتی ابھا پہل کے تحت منصوبوں کو شامل کرنے پر زور دیا ۔ جاوید رانا نے روشنی ڈالی کہ راجوری کے تمام دیہات کو قبائلی فلاحی اسکیموں میں شامل کیا گیا ہے جس سے قبائلی آبادی کے وسیع فوائد کو یقینی بنایا گیا ۔ راجوری ، بدھل ، کالا کوٹ اور تھنہ منڈی حلقوں کے ایم ایل اے بشمول ڈی ڈی سی چئیر پرسن نے اپنے علاقوں سے متعلق اہم مسائل اٹھائے ۔ وزیر نے انہیں غور سے سُنا اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے جائیز مسائل کو مرحلہ وار طور پر حل کیا جائے گا ۔ میٹنگ میں ڈی ڈی سی چئیر پرسن ایڈووکیٹ نسیم لیاقت ، ایم ایل اے بدھل جاوید اقبال چودھری ، ایم ایل اے کالا کوٹ ٹھاکر رندیر سنگھ ، ایم ایل اے تھنہ منڈی مظفر خان ، اورایم ایل اے راجوری افتخار احمد ، ایڈیشنل ڈی سی راجوری اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی ۔