پیر, جنوری ۲۰, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

نائب وزیر اعلیٰ نے مختلف محکموں کا معائینہ کیا

جموں /نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے آج مختلف محکموں کا معائینہ کیا ، جس میں صنعت و تجارت ، سیکاپ ، جے کے معدنیات ، جیالوجی مائیننگ ، دستکاری کے محکمے شامل تھے ۔ انہوں نے میکنیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ بکرم چوک جموں کا بھی معائینہ کیا ۔ عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے مختلف ترقیاتی اقدامات کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ نجات کے طریقہ کار کو بھی تیز کیا جائے تا کہ عوام کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں عام لوگوں کیلئے ہر وقت حاضر رہنا چاہئیے تا کہ ہمارے پاس زیادہ سے زیادہ رسائی ہو جو ضرورت پر مبنی اور مختلف اقدامات کے مناسب نفاذ کو یقینی بنائے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img