پیر, جنوری ۲۰, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

ہم 2025 سے جنوبی سرحدوں سے باہر سیکورٹی کو یقینی بنائیں گے: صدر ایردوان

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ہم 2025 سے جنوبی سرحدوں سے باہر سیکورٹی کو یقینی بنائیں گے اور وہاں سے پیدا ہونے والے خطرات بالخصوص دہشت گردی کے مسئلے کو ختم کریں گے۔
صدر و آک پارٹی کے رہنما ایردوان نے اپنی سیاسی جماعت کے بالک ایسرآٹھویں صوبائی کنونشن سے خطاب کیا۔
شام میں خانہ جنگی کی وجہ سے 13 سال تک مظلوم شامیوں کو تحفظ فراہم کرنے، ڈٹ کر کھڑے ہو نے اور عزت کے ساتھ انسانیت کے امتحان میں سرخرو ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے ایردوان نے کہا، "شامی عوام کے حکومت سنبھالنے کے ساتھ ہی خواہش کرنے والے پناہ گزین بھائی بہنوں کے لیے اپنے وطن لوٹنے کا راستہ کھل گیا ہے۔”
صدر ایردوان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عزم پر زور دیتے ہوئے کہا: "ہم اپنے ملک کو 2025 سے شروع ہونے والی اپنی جنوبی سرحدوں (شمالی شام) سے باہر سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے اور خطرات کو ختم کرکے ہر میدان میں اپنے ترکیہ صدی کے اہداف کے قریب لانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ”

Popular Categories

spot_imgspot_img