پیر, جنوری ۲۰, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

کشمیر: برف باری میں پھنسے سیاحوں کو مسجد میں پناہ ملی، سیاسی و مذہبی لیڈروں کی سراہنا

سری نگر: کشمیر کی روایتی مہمان نوازی کا مظاہرہ کرکے شدید بھاری برف باری کی وجہ سے پھنسنے والے غیر مقامی سیاحوں کو مسجد میں پناہ دینے پر سیاسی و مذہبی لیڈر لوگوں کے لئے رطب اللسان ہیں۔
سری نگر- سونہ مرگ شاہراہ پر واقع گنڈ میں مقامی لوگوں نے بھاری برف باری کی وجہ سے پھنسے ہوئے مسافروں کے ایک گروپ کو پناہ دینے کے لیے ایک مسجد کے دروازے کھولے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوا ہے جس میں غیر مقامی سیاحوں کو ایک مسجد میں قیام و طعام کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
میر واعظ عمر فاروق نے کشمیریوں کی اس اخلاقی بالیدگی کو سراہتے ہوئے ہفتے کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘شدید برف باری کے درمیان کشمیریوں کو اپنی مسجدیں اور گھر پھنسے ہوئے سیاحوں کے لیے کھولتے ہوئے دیکھ کر دل خوش ہوا’۔
انہوں نے کہا: ‘گرمجوشی اور انسانیت کا یہ اشارہ مہمان نوازی اور ضرورت کے وقت مدد کی ہماری دیرینہ روایت کی عکاسی کرتا ہے’۔
پی ڈی پی نے برفباری کے دوران پھنسے ہوئے سیاحوں کی مدد کرنے میں کشمیر کے لوگوں کی فراخدلی کو سراہا۔
پارٹی کے جنرل سکریٹری محمد خورشید عالم نے کشمیری عوام کی مہمان نوازی کے پائیدار جذبے کی تعریف رتے ہوئے کہا کہ کس طرح باشندوں نے ضرورت مندوں کو پناہ، کھانا اور گرم جوشی فراہم کرنے کے لیے اپنے گھروں اور مساجد کو کھول دیا۔
ایک سیاح نے بتایا: ‘ہر کسی کو کشمیر کی مہمان نوازی کا تجربہ کرنے کے لیے جانا چاہیے۔ یہاں ہر کوئی مہربان ہے اور یہاں جانا محفوظ ہے، براہ کرم زمین پر اس جنت کی سیر کو آئیں’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img