جمعرات, جنوری ۲۳, ۲۰۲۵
0.9 C
Srinagar

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

سری نگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ عمر کی رہائش گاہ واقع گپکار میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سری نگر کے چھ ممبران اسمبلی نے شرکت کی۔

معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ نے ممبران قانون سازیہ کو یقین دلایا کہ لوگوں کے تمام مسائل کو فوری طورپر حل کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق سری نگر میں وزیر اعلی عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سری نگر کے چھ ممبران اسمبلی نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران سری نگر کے ایم ایل ایز نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل ابھارے۔ وزیر اعلیٰ نے انہیں یقین دلایاکہ سرکار لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھر پور سعی کر رہی ہے۔

ممبران اسمبلی نے بجلی بحران، پانی کی عدم دستیابی اورلوگوں کو درپیش دیگر چیلنجز کے بارے میں بھی وزیر اعلیٰ کو آگاہی فراہم کی۔

 دریں اثنا باوثوق ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ نے ممبران اسمبلی کو بیان بازی  سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بتادیں کہ ممبر پارلیمنٹ آغا روح اللہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر دھرنے کے بعد سینئر لیڈر سلمان علی ساگر نے ایم پی کے خلاف بیان دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے اس میٹنگ کے دوران پارٹی کے معاملات کو میڈیا کے سامنے نہ رکھنے پر زور دیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img