پیر, جنوری ۲۰, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور یوٹیوبرز دھوکہ دہی پر مبنی اسکیموں کو فروغ دینے سے اجتناب کریں: سائبر پولیس کشمیر

سری نگر: سائبر پولیس کشمیر نے بدھ کے روز سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور یوٹیوبرز سے کہا ہے کہ وہ شرط لگانے والی (بیٹنگ)ایپس، دھوکہ دہی پر مبنی سرمایہ کاری کی اسکیموں یا ورک فرام ہوم کی جعلی نوکریوں کی پیشکشوں کو فروغ دینے سے اجتناب کریں۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات قانون کے تحت قابل سزا ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ سائبر پولیس اس طرح کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور معصوم لوگوں کو دھوکہ دینے میں ملوث پائے جانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
سائیبر پولیس کشمیر نے بدھ کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور یوٹیوبرز متوجہ ہوں: بیٹنگ ایپس، دھوکہ دہی پر مبنی سرمایہ کاری اسکیموں یا جاب فرام ہوم کی جعلی پیشکشوں کو فروغ دینے سے گریز کریں ایسی حرکتیں نہ صرف عوام کو گمراہ کرتی ہیں بلکہ قانون کے تحت قابل سزا بھی ہیں’۔
انہوں نے کہا: ‘سائبر پولیس اس طرح کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور معصوم لوگوں کو دھوکہ دینے میں ملوث پائے جانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا’۔
پوسٹ میں لوگوں سے ذمہ دار شہری کے طور پر اپنی ذمہ داریوں کو انجام دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کے متعلق سائبر پولیس کو مطلع کریں

Popular Categories

spot_imgspot_img