جمعرات, جنوری ۲۳, ۲۰۲۵
0.9 C
Srinagar

ایس بی آئی برانچ گلاب باغ حضرت بل کا اے ٹی ایم بے کار

صارفین کو شدید ترین مشکلات ،ریجنل منیجر سے مداخلت کی اپیل


نیوزڈیسک

سرینگر:اسٹیٹ بنک آف انڈیا(ایس بی آئی ) برانچ گلاب باغ حضرت بل کا ”اے ٹی ایم “ بے کار ہوچکا ہے ،جسکی وجہ سے مقامی صارفین کو شدید ترین مشکلات کا سامنا ہے ۔مقامی لوگوں کے ایک وفد نے ایشین میل کو بتایا کہ گزشتہ 17روز سے اسٹیٹ بنک آف انڈیا(ایس بی آئی ) برانچ گلاب باغ حضرت بل کا ”اے ٹی ایم “ بے کار ہے اور اسکی مرمت کو یقینی نہیں بنایا جارہا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ متعلقہ حکام کو باربار اس ضمن میں مطلع کیا گیا ۔تاہم ابھی تک اس اے ٹی ایم کو قابل فعال بنانے کے لئے ٹھوس اور مﺅثر اقدامات نہیں اٹھائے گئے ۔مقامی لوگوں کے وفد نے مزید بتایا کہ اے ٹی ایم کے غیر فعال رہنے سے لوگوں کو لین دین میں کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کو ’اے ٹی ایم‘کی خرابی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ،تاہم اس کو فعال بنانے کے حوالے سے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ۔انہوں نے ریجنل منیجر سے اپیل کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر اس مسئلے کی جانب توجہ مرکوز کی جائے

Popular Categories

spot_imgspot_img