اتوار, جنوری ۱۹, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

عمر عبداللہ کی حکومت ‘انتقامی سیاست’ چلا رہی ہے: ترون چگ

جموں،: بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور جموں و کشمیر اور لداخ کے انچارج ترون چگ کا الزام ہے کہ عمر عباللہ کی حکومت ‘انتقامی سیاست’ چلا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو بھول گئے ہیں اور جموں وکشمیر بجلی اور پانی کے بحران سے دوچار ہے۔
موصوف جنرل سکریٹری نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں ایک تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘سرکار عوامی حمایت کھو چکی ہے، عمر عبداللہ کی سرکارانتقامی سیاست چلا رہی ہے وہ عوام کے ساتھ کئے جانے والے وعدے بھول چکے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘جموں وکشمیر بجلی اور پانی کے بحران سے جوجھ رہی ہے اور عمر عبداللہ کام کرنے کے بجائے شیخ چلیاں بیان کر رہے ہیں’۔
مسٹر چگ نے کہا: ‘کانگریس نے بھیم رائو امبیڈکر کی لگاتار توہین کی ہے اور ان کے خیالات کی مخالفت کی ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ملک کبھی یہ بھول نہیں سکتا کہ امیبڈکر جی کو پارلیمنٹ پہنچنے سے روکنے کی توہین ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو نے کی’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img