ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
2.6 C
Srinagar

کشمیر میں سردی کے ساتھ بجلی کی فراہمی میں خلل کے بھی نئے ریکارڈ بن رہے ہیں: سجاد لون

سری نگر:جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر اور رکن اسمبلی سجاد لون کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک گرنے کے بیچ بجلی سپلائی کی فراہمی میں خلل کے بھی نئے ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا: ‘بجلی سپلائی کی فراہمی دھوکہ بازی کے انتہا پر ہے اور جب اور اگر بجلی کی سپلائی اصل میں بحال ہو جاتی ہے تو سپلائی کی مدت کے لیے کنسسٹنسی نایاب ہے’۔
موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔
انہوں نے کہا: ‘درجہ حرارت میں ریکارڈ گراوٹ درج ہونے کے ساتھ بجلی سپلائی کی فراہمی میں خلل کے بھی ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘بجلی سپلائی کی فراہمی دھوکہ بازی کے انتہا پر ہے اور جب اور اگر بجلی کی سپلائی اصل میں بحال ہو جاتی ہے تو سپلائی کی مدت کے لیے کنسسٹنسی نایاب ہے’۔
سجاد لون نے کہا: ‘عوام تکلیف میں ہیں، ٹھٹھرتی سے لوگ جوجھ رہے ہیں، درخواست ہے کہ مزید سپلائی کے انتظامات کریں’۔
انہوں نے کہا: بجلی کی مانگ میں اضافہ ہونے والا ہے، بہت سردی ہے، بجلی کی مانگ میں کمی واقع ہونے کی توقع نہ کریں۔
ان کا کہنا ہے: ‘سپلائی ایک مسئلہ ہے، جہاں سے بھی خریداری کریں براہ کرم بجلی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنائیں’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img