اتوار, جنوری ۲۶, ۲۰۲۵
-3 C
Srinagar

اِنصاف کی فراہمی اور سماجی تبدیلی

چیف جسٹس نے قانون کے طالب علموں کے کردار پر اِستفساری سیشن کی صدارت کی


جموں/چیف جسٹس جموں و کشمیر ہائی کورٹ اور لداخ اور جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کے سرپرست اعلیٰ جسٹس تاشی ربستن نے آج ڈی ایل ایس اے سانبہ اور ڈوگرہ لا¿کالج بڑی براہمناکے اشتراک سے جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کے زیر اہتمام ایک اِستفساری سیشن کی صدارت کی۔اِس تقریب کا مقصد قانون کے طالب علموں کو اِنصاف کو فروغ دینے، بیداری کو فروغ دینے اور سماجی چیلنجوں سے نمٹنے میں ان کے اہم رول کے بارے میں تعلیم اور بااِختیار بنانا تھا۔چیف جسٹس کے ساتھ پرنسپل سیکرٹری ایم کے شرما اورممبر سیکرٹری جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی امت کمار گپتا بھی موجود تھے۔
اِس موقعہ پر پرنسپل ڈِسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سانبہ(چیئرمین ڈِی ایل ایس اے) آر این واتل، ڈپٹی کمشنرسانبہ راجیش شرما، چیئرمین ڈوگرہ ایجوکیشن ٹرسٹ گل چین سنگھ چاڈک،سیکرٹری ڈِی ایل ایس اے سانبہ سندیپ سنگھ سین، پرنسپل ڈوگرہ لا¿کالج ، ڈین ڈوگرہ گروپ آف کالجز کے علاوہ سکول کے دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔
شوچی شرما نے اپنے اِستقبالیہ خطاب میں قانونی تعلیم اور اس کے عملی اطلاق کے درمیان فرق کو ختم کرنے میں اس طرح کے اِستفساری سیشنوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے سماجی طور پر باشعور اور پیشہ ورانہ طور پر قابل وکلا¿ کی پروان چڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس طرح کے پروگرام طلبا¿ میں اِنصاف کے مستقبل کے محافظوں کے طور پر اَپنی ذمہ داریوں کے بارے میں گہرا اِدراک پیدا کرنے کے لئے بہت اہم ہےں۔
چیف جسٹس نے اپنے کلیدی خطاب میںطالب علموں کے رول کو سراہتے ہوئے ان کی فنی صلاحیتوں کا اعتراف کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ قانون کے طلاب کے اِس طرح کے اَقدامات بالخصوص دیہی علاقوں میں عوام میں بیداری پھیلانے میں ایک سنگ میل ثابت ہوسکتے ہیں، اگر وہ لیگل سروسز اتھارٹی کے ساتھ منسلک ہوں۔ اُنہوں نے طلبا¿ کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور معاشرے میں تبدیلی لانے میں فعال کردار اَدا کریں۔
اُنہوں نے لیگل سروسز اِداروں کو ہدایت دی کہ وہ قانون کے طالب علموں کو لوک عدالتوں سمیت اپنی سرگرمیوں کے کیلنڈر میں شامل کریں تاکہ مستقبل کے قانون دان باخبر شہری پیدا کرنے کے علاوہ مسائل کے خوش اسلوبی سے حل میں اپنے کردار کو سمجھ سکیں۔ اُنہوں نے طلبا¿ پر زور دیا کہ وہ اَپنی قانونی تعلیم کو مساوات کو فروغ دینے ، آئینی اَقدار کو برقرار رکھنے اور معاشرے کے سب سے کمزور طبقوں تک اِنصاف کو یقینی بنانے کے لئے اِستعمال کریں۔
چیف جسٹس نے ڈوگرہ لا¿کالج کے کیمپس میںایک پودا بھی لگایا جو ترقی،دیرپایت اور سرسبز مستقبل کے عزم کی علامت ہے۔
ڈوگرہ لا¿ کالج کی طالبات کی طرف سے جہیز کے مطالبے، گھریلو تشدد، بچے کی پیدائش سے قبل جنسی تعین، غیر قانونی طور پر حمل کا خاتمہ، چھیڑ چھاڑ اور تیزاب حملوں جیسی سماجی برائیوں کی عکاسی کی گئی۔طالبات کی طرف سے پیش کی گئی شاندار پرفارمنس نے سامعین و حاضرین کو محظوظ و مسحور کیا۔
اِس موقعہ پر این اے ایل ایس اے کا تھیم سانگ بھی پیش کیا گیا جس میں لیگل سروسز کے مشن، نصب العین اور مقصد کو واضح طور پر دِکھایا گیا۔
چیئرمین ڈوگرہ ایجوکیشن ٹرسٹ گل چین سنگھ چاڈک نے چیف جسٹس کے متاثر کن خطاب اور طلبا¿ کی رہنمائی پر اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُنہیں مبارکباد پیش کی۔
یہ اِستفساری سیشن ڈوگرہ لا¿ کالج اورجموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کے قانونی پیشہ ور اَفراد کی اِنصاف کی فراہمی کے نظام میں بامعنی کردار اَدا کرنے کے لئے اُنہیں بااختیار بنانے کے عزم کا ثبوت ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img