اتوار, جنوری ۱۹, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

جموں کشمیر میں ایف آر اے کو یقینی بنائیں:جاوید رانا

قبائلی بھون کی تعمیر کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت

جموں/جل شکتی ، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور کے وزیر جاوید احمد رانا نے آج افسران پر زور دیا کہ وہ جموں اور کشمیر میں جنگلات کے حقوق کے قانون کے مکمل نفاذ کو یقینی بنائیں ۔ وزیر موصوف آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں جموں اور کشمیر کے قبائلیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران بات کر رہے تھے ۔ میٹنگ میں سیکرٹری قبائلی امور ، ڈویژنل کمشنر جموں ، ڈپٹی کمشنر جموں ، کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن ، وائس چئیر مین جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، ڈائریکٹر قبائلی امور اور دویگر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاوید رانا نے کہا کہ جنگلات اور قبائلی نسلوں کا قریب کا رشتہ ہے اور ہمیں قبائلیوں کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئیے ۔ انہوں نے میٹنگ کے دوران کہا ہم قبائلیوں کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور جنگلات کے حقوق ایکٹ کا نفاذ اسی طرف ایک قدم ہے ۔ مسٹر رانا نے کہا کہ ہمیں قبائلیوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے اور ان کی ترقی اور بہتری کیلئے مشن موڈ میں کام کرنا ہے ۔
مسٹر جاوید رانا نے جموں میں متعلقہ ڈویژنل افسران کو عوامی مسائل اور شکایات کو ہمدردی کے ساتھ حل کرنے اور زمین پر قبائلیوں کے حقوق اور ان کی روزی روٹی کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ میٹنگ کے دوران مسٹر جاوید رانا نے افسران کو قبائلی بھون کی تعمیر کے عمل کو تیز کرنے کی بھی ہدایت دی اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے قریبی تال میل سے کام کریں ۔ انہوں نے قبائلی بھون کی ترقی میں رکاوٹ بننے والی کسی بھی رکاوٹ کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ میٹنگ کے دوران وزیر موصوف کو مختلف اسکیموں ، محکمے کی فزیکلی اور مالیاتی پوزیشن ، چیلنجز کے علاوہ ڈیجٹل مداخلتوں اور ان چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے بعد کی حکمت عملیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔ میٹنگ کے دوران امرت 2 اسکیم کے تحت پانی کی فراہمی ، سبز جگہیں اور آبی ذخائیر کے مسئلے بھی زیر بحث لائے گئے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img