پیر, جنوری ۲۰, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

پرنسپل سیکرٹری نے جے پی ڈِی سی ایل کے کام کاج کا جائزہ لیا

جموں/پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ایچ راجیش پرساد نے آج جموں پاور ڈِسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (جے پی ڈِی سی ایل) کے کام کاج کا جائزہ لیا اور اُنہوں نے زیادہ سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے اور مجموعی ٹیکنیکل و کمرشل (اے ٹی اینڈ سی) نقصانات کو کم کرنے کی تاکید کی۔میٹنگ میں منیجنگ ڈائریکٹر جے پی ڈِی سی ایل، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے پی ٹی سی ایل، ایڈیشنل سیکرٹریز، چیف اِنجینئر وں، چیف الیکٹریکل اِنسپکٹر اور جے پی ڈِی سی ایل کے دیگر افسران نے شرکت کی۔پرنسپل سیکرٹری نے جے پی ڈِی سی ایل کے تمام 1,400فیڈروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور نقصانات میں کمی کے ساتھ کئی علاقوں میں نمایاں بہتری دیکھی۔ اُنہوں نے ایم ڈی کو ہدایت دی کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اَضلاع کا کیس سٹیڈیز کیا جائے تاکہ دیگر علاقوں میں بھی کامیاب طریقوں کو دہرایا جاسکے۔ اُنہوں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اَفسران کو انعامات دینے اورکم کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے پر بھی زور دیا۔
اُنہوں نے سمارٹ میٹرنگ پروجیکٹوں کا بھی جائزہ لیا اورجموںوکشمیر یو ٹی کے مختلف اَضلاع میں قابل ذِکر پیش رفت کی سراہنا کی۔ اُنہوں نے نتائج پر اطمینان کا اِظہار کیابالخصوص سمارٹ میٹر والے علاقوں میںجہاں نقصانات میں کمی آئی ہے۔ اُنہوں نے ہدایت کی کہ صد فیصد سمارٹ میٹر والے علاقوں میں بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
پرنسپل سیکرٹری نے تمام فیڈروں اور ڈِسٹری بیوشن ٹرانسفارمروں(ڈی ٹیز) پر صدفیصد سمارٹ میٹرنگ کے حصول کے لئے حکومت کی اوّلین ترجیح کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے سمارٹ فیڈر اور ڈِی ٹی میٹرنگ منصوبوں پر مو¿ثر عمل در آمد پر زور دیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ان اَقدامات سے اَنرجی اکاو¿نٹنگ اور لوڈ مینجمنٹ میں بہتری آئے گی۔ اُنہیں بتایا گیا کہ جے پی ڈِی سی ایل دیگر ریاستوں اوریوٹیز سے آگے تمام 1,400 فیڈروں کے لئے فیڈر میٹرنگ مکمل کرنے کے قریب ہے۔ اُنہوں نے فیڈر میٹرنگ سسٹم میں مزید فیچرز شامل کرنے کا بھی مشورہ دیا تاکہ توانائی کے پیرامیٹروں کی ٹریکنگ اور ریموٹ مانیٹرنگ کو بہتر بنایا جاسکے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ اَقدام مجموعی طور پر آٹومیشن اور پاور ڈسٹری بیوشن سیکٹر کی جدیدکاری میں ایک طویل سفر طے کرے گا جو بالآخر صارفین کی اطمینان میں اِضافے کا باعث بنے گا۔
پرنسپل سیکرٹری نے اَفسران سے کہا کہ وہ تمام ڈویژنل اور سب ڈویژنل سطح پر نقصانات کو 15 فیصد تک کم کرنے پر توجہ دیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ملک میں سب سے کم بجلی کے نرخوں میں سے ایک ہے جبکہ بجلی کی خریداری کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں اور پیشگی ادائیگیوں کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے صارفین کو اپنے واجبات بروقت ادا کرنے کے لئے آگاہی دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
اِس سے قبل ایم ڈی جے پی ڈِی سی ایل یاسین چودھری نے اَپنی تفصیلی پرزنٹیشن کے دوران کارکردگی کے پیرامیٹروںبشمول بِلنگ کی کارکردگی، وصولی کی کارکردگی اور دیگر کمرشل میٹرکس کا جائزہ پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ نومبر 2024 ءتک جے پی ڈِی سی ایل کی کُل محصولات کی وصولی 1661.54 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 20.49 فیصد زیادہ ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ جموں میں بجلی کی مجموعی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ، غیر شیڈول بجلی کی کٹوتی سوائے چند مواقع کے کہ شمالی گرڈ میں کم فریکوئنسی و تکنیکی رُکاوٹوں کی وجہ سے بالخصوص پیک لوڈ کے اوقات کے دوران کو بڑی حد تک کم کیا گیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img