منگل, جنوری ۲۱, ۲۰۲۵
11.5 C
Srinagar

امیت شاہ کی سربراہی میں سیکورٹی میٹنگ منعقد ،جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی جانکار ی

امن کو برقرار رکھنے اور جموں کشمیر میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت

سرینگر/جموں کشمیر میں حکومت کی تشکیل کے بعد پہلی بار وزیر داخلہ امیت شاہ نے نئی دہلی میںجموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جس دوران انہوں نے امن و امان کی فضا کو قائم رکھنے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی سیکورٹی فورسز کو ہدایت دی ۔سی این آئی کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ دیگر امور کا جائزہ لینے کیلئے نے نئی دلی میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں وزیر داخلہ کو سیکورٹی حکام نے جموں و کشمیر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی جانکاری دینے کے علاوہ سرحد پار سے دراندازی کی کوششوں اور ملی ٹنسی سرگرمیوں پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 

میٹنگ میں قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول، فوجی سربراہ جنر ل ویودی ،، انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ ،، داخلہ سیکرٹری اجے بھلا، جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا ،چیف سیکرٹر ی اتل ڈولو ، شمالی کمان کے فوجی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل سچیندرا ، 15کور کے فوجی کمانڈر ، پولیس سربراہ نلین پربھارت کے ساتھ ساتھ وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسران اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران وزیر داخلہ امیت شاہ کو جموں و کشمیر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی جانکاری دی گئی ۔ اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے ساتھ والے علاقوں کی صورتحال، سرحد پار سے دراندازی کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ امیت شاہ نے تشدد سے پاک رکھنے اور قانون کی حکمرانی کو نمایاں طور پر بحال کرنے کیلئے سیکورٹی ایجنسیوں اور مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کیا جائے تاکہ ملی ٹنٹوں کا خوف نہ ہو۔ انہوں نے سیکورٹی گرڈ کے کام کاج کا جائزہ لیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ ترقیاں کاموں کی رفتار بھی زیر غور آئیں ۔ اس موقعہ پر میٹنگ سے خطا ب کرتے ہوئے امیت شاہ نے اعلیٰ سیکورٹی افسران کو ہدایت دی کہ وہ جموں کشمیر میں سرگرم دہشت گردوں اور ان کی حمایت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں۔وزیر داخلہ نے کشمیر میں جاری پرامن صورتحال اور مقامی دہشت گردوں کی بھرتی کے اب تک کے سب سے کم گراف پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے ہموار اور پرامن انعقاد کے لئے سیکورٹی ایجنسیوں کی بھی ستائش کی جس میں لوگوں کی ریکارڈ شرکت دیکھنے میں آئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img