جموں وکشمیر خاصکر وادی میںبڑھتا ہواٹریفک دباﺅ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سب سے بڑا اور اہم مسئلہہے ،جس سے عوام کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس وجہ سے بہت زیادہ ٹریفک حادثات بھی رونما ہورہے ہیں ۔جن میں لوگوں کے جان و مال کو کافی زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے۔گزشتہ روز محکمہ ٹریفک اور سمارٹ سٹیپروجیکٹ کےذمہ داروں نے ملکر شہر سرینگر میں ایسے کیمرے نصب کئے ہیں جن کی مدد سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف ای۔ چالان ہو جائیں گے،جوکہ پوری دنیا میں مصنوعی زہانت سے متعارف ہو رہے ہیں،اس کی وساطت سے بہت سارے کام آسان ہو رہے ہیں ۔
ٹریفک قوانین کو لیکر کووادی میں بہت زیادہ خلاف ورزیاں ہو رہی ہیںجن کی وجہ سے نہ صرف حادثات رونما ہورہے ہیںاور ٹریفک جام ہورہا ہےلیکن اب شہر سرینگر کو کیمروںکے دائرے میں پوری طرح سے لایا جارہا ہے ،جس سے ان ٹریفک حادثات اور خلاف وزریوں پر قدغن لگ سکتی ہے اوراب خلاف ورزی کرنے والے لوگ کیمرے کی آنکھ سے ہرگز نہیں بچ سکتے ہیںاور خلاف ورزی کرنے والے کے گھر یا موبائیل فون کے ذریعے چالان پہنچ جائےگا۔اب نہ کسی کا اثر و رسوخ کام آئے گا اور نہ ہی کسی کورشوت دینے کی نوبت آئے گی۔جہاں ملک کی مختلف ریاستوں میں اعظیم شہری مراکز میں یہ طریقے پہلے سے ہی عملائے جاتے تھے لیکن وادی میں اب یہ نظام رائج کیا جارہا ہے جو ایک بہترین قدم ہے۔
جموں کشمیر کی حکومت کو اس طریقہ کار کونہ صرف شہر سرینگر تک ہی محدود رکھنا چاہئے بلکہ پورے جموں وکشمیر میں اس نظام کو رائج کرنا چاہئے تاکہ یہاں ہو رہے ٹریفک حادثات میں کمی آسکے اور ٹریفک جام سے بھی عام لوگوں کو نجات مل سکے ۔اس نظام سے ٹریفک قوانین اور ضوابط پر لوگ اب خود بہ خود عمل کریں گے جو آج تک لیت ولعل سے کام لے رہے تھے۔ٹریفک حکام کو غلط پارکنگ پر بھی اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہئے ،جس کی وجہ سے عام لوگوں کو کافی زیادہ ذہنی کوفت اُٹھانی پڑرہی ہے۔ٹریفک حکام اور سمارٹ سٹی سے وابستہ حکام کو اس حوالے سے ایک بےداری مہم بھی چلانی چاہئے تاکہ لوگوں کو اس بات کا بخوبی احساس ہو سکے کہ اب ان پر ٹریفک پولیس اہلکار کی نہیں بلکہ تیسری آنکھ کی نظرہے۔اس عمل کی خوب تشہیر ہونی چاہئے تاکہ ایک بہتر ٹریفک نظام قائم ہو سکے ۔