سری نگر: منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
گرفتار شدہ کی شناخت نثار احمد کمبے ولد غلام احمد کمبے ساکن شوہامہ کے طور پر کی گئی ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس چوکی ناگہ بل کی ایک پارٹی نے گذشتہ شام شوہامہ علاقے میں ایک ناکہ لگا دیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس پارٹی کو دیکھ کر ایک شخص جو وار پہو کی طرف آ رہا تھا، نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے پھرتی کا مظاہرہ کرکے اس کو دھر لیا۔
بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے بھنگ بتری جس کے ساتھ بیج بھی تھے، جیسے مواد کو بر آمد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کی شناخت نثار احمد کمبے ولد غلام احمد کمبے ساکن شوہامہ کے طور پر کی ہے۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن گاندربل میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔