ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
2.6 C
Srinagar

فوج نے سرحدی ضلع کپوارہ کے طلبا کو جنوبی ہندوستان کے موقر تعلیمی اداروں کا دورہ کرایا

سری نگر: فوج کی طرف سے کی جانے والی ایک پہل میں ملک کے اعلیٰ تعلیمی، تکنیکی اور ثقافتی مقامات سے روشناس کرانے کے لئے سرحدی ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والے 15 طلباء کو جنوبی ہندوستان کے تعلیمی اداروں کے دورے میں لے جایا گیا فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 9 سے 15 دسمبر تک ہونے والے اس دورے کا مقصد ان نوجوان ذہنوں کے افق کو وسیع کرنا، ان کو جدید تحقیق کے بارے میں بصیرت فراہم کرنا اور ثقافتی تبادلے کے ذریعے قومی یکجہتی کو فروغ دینا تھا۔

اس دورے کا اہتمام "ہمدرد-کپوارہ” فوج کے 41 آر آر (مراٹھا لی) نے آپریشن سدبھاونا کے ایک حصے کے طور پر 68 ماؤنٹین بریگیڈ کے زیر اہتمام کیا تھا۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ بنگلورو کے اپنے دورے کے دوران طلباء نے ہندوستان کے سب سے معزز تعلیمی اور کارپوریٹ اداروں کا جائزہ لیا اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز (این آئی اے ایس) میں اسکالرز کے ساتھ بامعنی بات چیت کی اور قیمتی علمی بصیرت حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ طلبا نے بگمارے ٹیک پارک میں ایمیزون ڈیولپمنٹ سینٹر کا بھی دورہ کیا جو کارپوریٹ زندگی میں ایک حیرت انگیز گیٹ وے تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے ایمیزون ڈیولپمنٹ سنٹر کا بھی دورہ کیا ایچ اے ایل ایرو اسپیس میوزیم اینڈ ہیریٹیج سنٹر اور ویزویشوریہ انڈسٹریل اینڈ ٹکنالوجیکل میوزیم (وی آئی ٹی ایم) کے دوروں نے انہیں ہندوستان میں ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے ارتقاء کے بارے میں علم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔

انہوں نے مدراس انجینئر گروپ (ایم ای جی) اور سینٹر، اور ہندوستانی فوج کے پیراشوٹ رجمنٹ ٹریننگ سینٹر (پی آر ٹی سی) کا بھی دورہ کیا جہاں وہ ہندوستانی فوج کی قربانیوں اور فتح کی بھرپور تاریخ سے واقف ہوئے۔

ترجمان نے بتایا کہ طلباء نے ایم چنا سوامی کے ائس سی اے اسٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کا بھی دورہ کیا جس نے انہیں ہندوستان کے بھرپور کرکٹ کلچر اور مستقبل کے کھیلوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے والے بنیادی ڈھانچے کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی دورہ ایک متوازن سفر رہا ہے اور اس نے واقعی ان طالب علموں کے لیے ایک مثبت نقطہ نظر کے ساتھ ایک بہتر مستقبل کی طرف مواقع کی کھڑکیاں کھول دی ہیں اور یہ امید ہے کہ یہ نوجوان طلباء آنے والے وقتوں میں کشمیر میں تعلیم کے علمبردار ہوں گے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img