سری نگر: پولیس نے سری نگر کے بمنہ علاقے میں 3 جواریوں کو گرفتار کرکے ان کے تحویل سے دائو پر لگی رقم کو ضبط کیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بمنہ میں مخصوص مقام پر جوئے کی سرگرمیوں کے حوالے سے مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن بمنہ کی ایک پارٹی نے اس مقام پر چھاپہ مار کر 3 جواریوں کو گرفتار کر لیا۔
انہوں گرفتار شدگان کی شناخت عبید احمد میر ولد عبد الرزاق میر، عامر حمید شودا ولد عبد الحمید شودا اور عادل احمد گاشرو ولد بشیر احمد گاشرو ساکنان آرم پورہ قمر واری کے طور پرکی۔
بیان میں کہا گیا کہ ان کے قبضے سے 11 ہزار 4 سو 60 روپیوں کی داؤ پر لگی رقم، تاش اور 03 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔
موصذوف ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بمنہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔