جمعرات, جنوری ۲۳, ۲۰۲۵
0.9 C
Srinagar

نئی تعلیمی پالیسی نے تعلیم کو دلچسپ اور موثر بنایا: سنہا

گونڈہ:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دور حکومت میں مرکزی حکومت کی نئی تعلیمی پالیسی نے ملک میں تعلیم کو دلچسپ اور موثر بنا دیا ہے۔
یک روزہ دورے پر یہاں پہنچے سنہا نے لال بہادر شاستری ڈگری کالج کیمپس میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ تعلیم کے بغیر زندگی ادھوری ہے۔ تعلیم ایک ایسا ذریعہ ہے جو نہ صرف انسان کو کامیابی دیتا ہے بلکہ اسے معاشرے اور ملک کی ترقی کے لیے تحریک بھی دیتا ہے۔
نوجوانوں کو ملک کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کی ترقی کی قیادت کریں گے۔ ہمیں جدید سوچ اور ٹیکنالوجی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کو عالمی سطح پر معاشی طور پر مضبوط بنانے کا عہد لینے کی بات کی۔
نئی تعلیمی پالیسی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے منوج سنہا نے اساتذہ سے کہا کہ وہ بچوں کو ایسی تعلیم دیں جو آنے والے وقت میں ایک مثال بن جائے۔ تعلیمی پالیسی میں تبدیلی کی وجہ سے اب بچے پڑھائی میں زیادہ دلچسپی لینے لگے ہیں۔ سنہا نے کہا’پہلے بچے مضامین کے بوجھ کی وجہ سے پڑھائی سے دور بھاگتے تھے، لیکن اب طلباء تعلیم میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں۔
اس موقع پر ستیہ سروج فاؤنڈیشن کے ذریعے 10 غریب اور ہونہار بچوں کو اسکالر شپ فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ کالج کے مختلف مضامین میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو میمورنڈم سے نوازا گیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img