کہا، افسران بس ٹرمنل کی جلد تکمیل کو یقینی بنائیں
سانبہ/نائب وزیر اعلیٰ سریندرکمار چودھری نے آج ضلع سانبہ کے’ٹھنڈی کھوئی بس ٹرمنل‘ پر جاری کام کا معائینہ کیا۔ محکمہ تعمیراتِ عامہ کی طرف سے 18.53 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے ۔ اِس ٹرمنل میں 100بسوں کے رکھنے کی گنجائش ہے ۔ یہ ِانٹر ڈِسٹرکٹ، اِنٹرا ڈِسٹرکٹ اور دیگر ریاستوں سے آنے والی بسوں کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو سینٹر پلیس فراہم کرے گا۔نائب وزیرا علیٰ نے اَفسروںسے بات چیت کرتے ہوئے مذکورہ منصوبے کی جلد تکمیل کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے کہا کہ سانبہ اور صوبہ جموں کے دیگر اَضلاع کے رابطے کے لحاظ سے یہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔اُنہوں نے کہا کہ افسران بس ٹرمنل کی جلد تکمیل کو یقینی بنائیں اور اگر کوئی کمی ہے تو اسے کم سے کم وقت میں دور کیا جائے تاکہ عوام اس اقدام سے مستفید ہوسکیں۔