سری نگر: سری نگر کے مولانا آزاد روڈ پر واقع ایم ایل اے ہوسٹل میں منگل کی صبح آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں دو کوارٹروں کو نقصان پہنچا۔محکمہ فائر اینڈ ٹنڈرس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایم ایل اے ہوسٹل کی پہلی منزل میں منگل کی صبح 11 بجکر 50 منٹوں پر آگ نمودار ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹندرس آگ کو قابو کرنے کی کوششوں میں جٹ گئے اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ کی اس واردات میں دو کوارٹروں کو نقصان پہنچا۔آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔