جمعرات, جنوری ۲۳, ۲۰۲۵
2.5 C
Srinagar

اننت ناگ میں منشیات فروش کی لاکھوں روپے مالیت کی جائیداد ضبط:پولیس

سری نگر،: منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی لاکھوں روپیے مالیت کی جائیداد کو منسلک کر دیا ہے۔منشیات فروش کی شناخت غلام حسن بانڈرو عرف قاسم ولد ولی محمد ساکن سوتکی پورہ کے طور پر کی گئی ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اننت ناگ پولیس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون کو جاری رکھتے ہوئے ایک منشیات فروش کی 50 لاکھ روپیے مالیت کی جائیداد کو منسلک کر دیا۔منشیات فروش کی شناخت غلام حسن بانڈرو عرف قاسم ولد ولی محمد ساکن سوتکی پورہ کے طور پر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی پولیس اسٹیشن سری گفوارہ نے منشیات کی لعنت سے نمٹنے کے لیے جاری تیز کوششوں کے ایک حصے کے طور پر انجام دی ہے۔

بیان میں کہا گیا: ‘ملزم، جو ایک عادی مجرم ہے، کی منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کی اس کی ایک ہسٹری ہے اور اس کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت متعدد مقدمات میں ملوث پایا گیا ہے اور پولیس اسٹیشن سری گفوارہ میں اس کے خلاف ایف آئی آر زیرنمبر 04/2014 اور 74/2021 درج ہیں’.انہوں نے کہا کہ یہ معاملات غیر قانونی سرگرمیوں کے ذریعے سماجی بہبود کو نقصان پہنچانے کی اس کی بار بار کوششوں کو واضح کرتے ہیں۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ جائیداد کی ضبطی سے منشیات کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کو ایک مضبوط پیغام جاتا ہے کہ ایسی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img