اتوار, جنوری ۱۹, ۲۰۲۵
7.8 C
Srinagar

جموں وکشمیر: اودھم پور میں مبینہ برا در کشی کے واقعے میں دو پولیس اہلکار ہلاک

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور کے زیرو موڑ علاقے میں اتوار کی صبح مبینہ طور پر برادر کشی کے ایک واقعے میں دو پولیس اہلکاروں کو مردہ پایا گیا۔

ایس ایس پی اودھم پور امود ناگپوری نے میڈیا کو بتایا: ‘آج صبح ساڑھے 6 بجے کے آس پاس پولیس اسٹیشن رہمبل کو ایک اطلاع موصول ہوئی کہ سوپور سے تلواڑ جارہی محکمہ پولیس کی ایک گاڑی جس میں دو پولیس اہلکار سوار تھے، فائرنگ میں زخمی ہوئے ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ایس ایچ او کی قیادت میں مذکورہ پولیس تھانے کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچی۔مسٹر ناگپوری نے کہا: ‘ابتدائی تحقیقات کے مطابق در اصل یہ برادر کشی اور خودکشی کا معاملہ ہے’۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے۔قبل ازیں اودھم پور نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘آج پولیس اسٹیشن رہمبل کو ایک اطلاع موصول ہوئی کہ سوپور سے ایس ٹی سی تلواڑ آرہی محکمہ پولیس کی ایک گاڑی میں سوار دو پولیس اہلکار گولیوں کا نشانہ بنے ہیں’۔

پوسٹ میں کہا گیا: ‘ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ برادر کشی اور خود کشی کا معاملہ معلوم ہوتا ہے اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہی۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img