منگل, جنوری ۲۱, ۲۰۲۵
11.5 C
Srinagar

جموں شہرمیں سیکورٹی بندوبست مزید سخت ،راہگیروں اور گاڑیوں کی تلاشیاں

جموں: جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں سیکورٹی بندوبست کومزید سخت کردیا گیا ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کوناکام بنایا جاسکے۔
اطلاعات کے مطابق جموں شہرمیں جمعرات کی سہ پہر جگہ جگہ سیکورٹی فورسزکی تعیناتی عمل میں لاکرراہگیروں اور مسافروں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے۔ شہرمیں جگہ جگہ عارضی ناکے لگائے گئے جہاں پر مسافروں اور نجی گاڑیوں کوروک کران کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق جموں شہرمیں ناکوں کاجال بچھایا گیا ہے اور مشکوک نظر آنے والی گاڑیوں کو بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔
دریں اثنا جموں صوبے میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر بھی فوج کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایل او سی پر فوج کومستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر بارڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکار چوبیس گھنٹے اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سرحدوں پر تعینات افواج کسی بھی چیلنج کامقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ موسم سرما کے پیش نظر ایل او سی پرہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے تاکہ ملی ٹینٹوں کے منصوبوں کوناکام بنایا جاسکے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img