منگل, جنوری ۲۱, ۲۰۲۵
11.5 C
Srinagar

نائب وزیر اعلیٰ نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میںکشتواڑ حادثے میں زخمی ہوئے اَفراد کی عیادت کی

جموں/نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے یہاں گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) ہسپتال کا دورہ کیا اور کشتواڑ روڈ حادثہ میں زخمی ہوئے اَفراد کی عیادت کی۔دورے کے دوران نائب وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کی حالت کے بارے میں دریافت کیا۔اُنہوں نے ہسپتال اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ اُنہیں علاج و معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کریں۔اُنہوں نے زخمی اَفرادسے بھی بات چیت کی اور یقین دِلایا کہ اُنہیں بہترین طبی اِمداد فراہم کی جائے گی۔نائب وزیر اعلیٰ کے ہمراہ چیئرپرسن ڈی ڈی سی کشتواڑ پوجا ٹھاکر بھی تھیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img