سری نگر: جموں وکشمیر پولیس کی کائونٹر انٹلی جنس ونگ کشمیر (سی آئی کے) نے ملی ٹنسی سے متعلق ایک کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں بدھ کے روز سینٹرل جیل سری نگر میں چھاپے مارے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سی آئی کے کے اہلکاروں نے بدھ کے روز سینٹرل جیل سری نگر میں مختلف بلاکوں اور بارکوں میں چھاپے مارے۔
انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے ملی ٹنسی سے متعلق ایک کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں مار گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجاز عدالت سے اجازت حاصل کرنے کے بعد یہ چھاپہ مار کار وائی انجام دی گئی۔