بارباڈوس،: ویسٹ انڈیز نے آل راؤنڈر جسٹن گریوز اور ان کیپڈ وکٹ کیپر بلے باز عامر جنگو کو بنگلہ دیش کے خلاف اس ماہ گھریلومیدان میں ہونے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے اپنی 15 رکنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔
ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 8 دسمبر، دوسرا 10 دسمبر اور تیسرا 12 دسمبر کو سینٹ کٹس اینڈ نیوس میں کھیلا جائے گا۔
گریویز اور عامر دونوں نے ویسٹ انڈیز میں ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت ٹیم میں جگہ بنائی ہے، دونوں ہی حالیہ سپر 50 ون ڈے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ جبکہ اسپنر ہیڈن والش جونیئر اور نوجوان بلے باز جیول اینڈریو کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
اس سیریز میں جارح بلے باز شائی ہوپ کو ایک بار پھر ویسٹ انڈیز کی کمان سونپی گئی ہے جبکہ برینڈن کنگ کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ اس سیریز کے حوالے سے ویسٹ انڈیز کے کوچ ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ٹیم کا انتخاب ہندوستان میں ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کے ساتھ ہونے والے میچوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
سیمی نے کہا، "ہم آئی سی سی مردوں کے 50 اوور کے ورلڈ کپ کے اہم ہدف کی طرف بڑھ رہے ہیں، جہاں ہم مختصر مدت کے مقاصد کے ساتھ کھلاڑیوں کے پول کو وسیع کرنا چاہتے ہیں، خاص طور پر گھریلو سرزمین پر اور حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے سےرفتار کو بڑھانا چاہتے ہیں۔”
بنگلہ دیش کے ساتھ ون ڈے سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کا 15 رکنی اسکواڈ اس طرح ہے: شائی ہوپ (کپتان)، برینڈن کنگ (نائب کپتان)، کیسی کارٹی، روسٹن چیس، میتھیو فورڈ، جسٹن گریوز، شمرون ہیٹمائر، عامر جنگو (وکٹ کیپر)، الزاری جوزف، شمر جوزف، ایون لیوس، گڈاکیش موٹی، شیرفین ردرفورڈ، جیڈن سیل اور روماریو شیفرڈ۔
یواین آئی۔ م س