منگل, جنوری ۲۱, ۲۰۲۵
11.5 C
Srinagar

اونتی پورہ میں منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد قرق: پولیس

سری نگر:منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے اونتی پورہ پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد کو قرق کر دیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اونتی پورہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش منظور احمد بٹ ولد عبدالحد بٹ ساکن لارکی پورہ پدگام پورہ اونتی پورہ کی جائیداد کو ضبط کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے متعلقہ دفعات کے تحت انجام دی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ اونتی پورہ پولیس کی طرف سے تحقیقات کے دوران اس جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور حاصل شدہ جائیداد کے طور پر ہوئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پولیس نے سال رواں میں وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کئی منشیات فروشوں کی پراپرٹی کو اٹیچ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق اس طرح کی کارروائی سے منشیات فروشوں کے حوصلے پست ہوجائیں گے اور منشیات کے کاربار میں کمی آسکتی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img