منگل, جنوری ۲۱, ۲۰۲۵
11.5 C
Srinagar

اودھم پور میں دو خواتین ملی ٹنٹ معاونین پر پی ایس اے کے تحت مقدمے درج :پولیس

جموں: پولیس نے جموں وکشمیر کے ضلع اودھم پور میں دو خواتین ملی ٹنٹ معاونین کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمے درج کئے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ اودھم پولیس نے دو خواتین ملی ٹنٹ معاونین کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمے درج کئے گئے۔
انہوں نے مذکورہ خواتین کی شناخت مریم بیگم زوجہ محمد شفیق ساکن بسنت گڑھ اور ارشد بیگم زوجہ مرحوم جمال الدین ساکن رائے چک بسنت گڑھ کے طور پر کی ہے۔
بیان میں کہا گیا: ‘یہ خواتین ریاست کے تحفظ اور سیکورٹی کے لئے ایک بڑا خطرہ ہوسکتی تھیں’۔
بیان میں کہا گیا: ‘یہ دہشت گرد معاونین دہشت گرد گروپوں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے اور دہشت گرد تنظیموں کے لیے گائیڈ/سہولت کار کے طور پر کام کرنے میں ملوث پائے گئے’۔
موصوف ترجمان نے کہا: ‘ان کے مسلسل اقدامات سے عوام کی حفاظت اور سکون کو شدید خطرات لاحق تھے’۔
انہوں نے کہا: ‘ریاست کی سلامتی کو زک پہنچانے کے لئے ان کی مزید مجرمانہ سرگرمیوں کو روکنے اور ان کی سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں کو پی ایس اے کے تحت حراست میں لینے کا حکم دیا گیا’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img