ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
2.6 C
Srinagar

عمرہ پر نہ صرف کشمیر بلکہ عالم اسلام کے لئے دعا کی: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ عمرہ کی ادئیگی کے دوران میں نے نہ صرف کشمیر بلکہ عالم اسلام کے لئے دعا کی۔
انہوں نے کہا: ‘میں نے دعا کی جو مشکلات ہم پر ہیں اللہ ہمیں ان سے نجات دے اور ہمارے ملک ہندوستان میں جو نفرتیں پھیل گئی ہیں وہ دور ہوجائیں’۔
موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار عمرہ سے واپسی پر پیر کو یہاں اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘ہم نے نہ صرف کشمیر بلکہ عالم اسلام کے لئے دعا کی جو مشکلات ہم پر ہیں اللہ ہمیں ان سے نجات دے اور ہمارے ملک ہندوستان میں جو نفرتیں پھیل گئی ہیں وہ دور ہوجائیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ہم نے دعا کی کہ ہمارے مشکلات آسان ہوجائیں اور جو نفرتیں پھیلا رہے ہیں ان کی ہدایت ہوجائے’۔
ملازموں کی برطرفی کے بارے میں پوچھے جانے پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا: ‘ہر ایک چیز پر حکومت نظر رکھے گی اور یہ دیکھا جائے گا کہ ایسا کیوں ہوا’۔
اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پر انہوں نے کہا: ‘یہ ایک اچھا قدم ہے مگر غزہ پر اسرائیل اور امریکہ مل کر حملہ کر رہے ہیں ، شام اور ایران پر حملے ہو رہے ہیں یہاں بھی سیز فائر ہونا چاہئے’۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو سیکورٹی کونسل کی ہدایات پر عمل کرنا چاہئے۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا: ‘ہمارے ملک میں بھی مسلمانوں کے ساتھ برابر کا سلوک کیا جانا چاہئے یہی ہمارا آئین ہے اور اگر آئین کو تتر بتر کیا گیا تو ہندوستان نہیں رہے گا’۔
ریزرویشن کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘اس مسئلے پر بھی حکومت کو دیکھنا چاہئے جو نیچے طبقے کے لوگ ہیں ان کو اوپر اٹھانے کے لئے ریزرویشن ہونی چاہئے’۔
پنڈتوں کی واپسی پر ان کا کہنا تھا: ‘جب میں وزیر اعلیٰ تھا تو ہم نے بھی ان کو یہاں بسانے کی کوشش کی، ان کو یہاں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے ہمارے دل ان کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img