منگل, دسمبر ۳, ۲۰۲۴
13.9 C
Srinagar

جموں وکشمیر: اودھم پور اور ڈوڈہ اضلاع میں دو ملی ٹنٹ معاونین گرفتار

جموں: جموں وکشمیر پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران اودھم پور اور ڈوڈہ اضلاع میں دو ملی ٹنٹ معاونین کو گرفتار کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا: ‘دہشت گردی کے حامیوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ضلع اودھم پور میں پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت ایک کٹر دہشت گرد ساتھی کو حراست میں لے کر جیل میں بند کر دیا ہے’۔ملزم کی شناخت عبد الستار ساکن پونارا سونی کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا: ‘ملزم ملی ٹنسی سے متعلق کئی مقدموں میں ملوث ہے اور وہ گرفتار ہونے تک دہشت گرد تنظیموں کے لئے ایک گائئڈ کی حیثیت سے کام کر رہا تھا’۔

بیان میں کہا گیا کہ ملزم کے خلاف پولیس اسٹیشن بسنت گڑھ میں کئی ایف آئی آر درج ہیں اور اس کی سرگرمیوں کے پیش نظر اس کو پی ایس اے کے تحت بند کر دیا گیا۔دریں اثنا پولیس نے ضلع ڈوڈہ میں ایک اور ملی ٹنٹ معاون کو گرفتار کیا ہے جس کی شناخت فردوس احمد وانی ساکن منگوٹہ مرمت حال داندی بھدرواہ کے طور پر ہوئی ہے۔

ایس ایس پی ڈوڈہ سندیپ مہتا نے کہا کہ ملزم سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارموں کی وساطت سے سرحد پار دہشت گرد ہینڈلرس کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا۔انہوں نے کہا: ‘ملزم ڈوڈہ میں ملک دشمن عناصر کے قدم مضبوط کرکے علاقے میں ملی ٹنسی کو بحال کرنے کے لیے سرگرم عمل تھا’۔ان کا کہنا تھا کہ ملزم اور اس کی رہائشی گاہ کی تلاشی کے دوران قابل اعتراض مواد اور دستاویزات بر آمد کئے گئے’۔ایس ایس پی نے کہا کہ اس کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمے درج کئے گئے۔

انہوں نے کہا: ‘ملزم مبینہ طور پر پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر سے سرگرم دہشت گردوں اور ہینڈلرز کے ساتھ مل کر ڈوڈہ اور اس کے گرد و نواح میں تخریبی سرگرمیوں کو انجام دینے کی سازش کر رہا تھا’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img