منگل, دسمبر ۳, ۲۰۲۴
13.9 C
Srinagar

کے پی ڈِی سی ایل نے گھریلو صارفین کو سولر روف ٹاپ سکیم اَپنانے کیلئے ٹیکسٹ پیغامات بھیج دئیے

سری نگر/کشمیر پاور ڈِسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈِی سی ایل) نے آج گھریلو صارفین کو مطلع کیا کہ وہ مرکزی وزارتِ برائے نئی اور قابلِ تجدید توانائی کے ” پی ایم سوریہ گھر۔ مفت بجلی یوجنا “کے تحت سولر روف ٹاپ پلانٹوں کی تنصیب کے لئے بھیجے گئے بلک ٹیکسٹ پیغامات کو حقیقی اور مستند سمجھیں۔ کے پی ڈِی سی ایل کے ترجمان نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ ٹیکسٹ میسج گھریلو اور ریٹ کوڈ 1 صارفین کو بھیجے جارہے ہیں جن کا ماہانہ بِل 2,000 روپے سے زیادہ ہے اور اُن پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اَپنے بِلوں کو کم کرنے اور 85,800 روپے کی مرکزی سبسڈی اور 3کلو واٹ تک کے پلانٹوں کے لئے,000 9 روپے کی یو ٹی حصہ حاصل کرنے کے لئے پی ایم سوریہ گھر کے تحت سولر ٹاپس نصب کریں۔اُنہوں نے کہا،”کے پی ڈِی سی ایل کے ساتھ اپنے موبائل نمبر رجسٹرڈ 24,558 صارفین میں سے اَب تک 24,538صارفین کو ٹیکسٹ پیغامات بھیجے جا چکے ہیں۔“

Popular Categories

spot_imgspot_img