اتوار, دسمبر ۸, ۲۰۲۴
4.1 C
Srinagar

کنٹریکچول لیکچرروں کے وقار اور منصفانہ تنخواہ کو یقینی بنایا جائے: محبوبہ مفتی

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں وکشمیر میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے لیکچرروں کے وقار اور ان کے منصفانہ تنخواہ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا: ‘جموں و کشمیر کے اعلیٰ تعلیمی نظام کے لئے ریڑھ کی ہڈی ہونے کے باوجود ان اساتذہ کے ساتھ سخت ناانصافی ہو رہی ہے’۔
پارٹی کے ایک ترجمان نے محبوبہ مفتی کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا: ‘اعلیٰ تعلیمی نظام کے لئے ریڑھ کی ہڈی ہونے کے باوجود کنٹریکچول لیکچرروں کے ساتھ سخت ناانصافی ہو رہی ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘یہ اساتذہ 28 ہزار روپیہ ماہانہ کی کم تنخواہ پر کام کرتے ہیں جبکہ لداخ میں ان کے ہم منصبوں کی تنخواہ 57 ہزار 7 سو روپیے ماہانہ ہے اس کے علاوہ موسم گرما یا موسم سرما کی تعطیلات کے دوران ان کو کوئی تنخواہ نہیں دی جاتی ہے’۔
ان کا کہنا ہے کہ ان اساتذہ کی حالت زار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ان کے نام کو ‘تعلیمی انتظامات’ سے ‘کنٹریکچول اسسٹنٹ پروفیسرز’ میں تبدیل کیا جائے اور ان کے وقار اور منصفانہ تنخواہ کو یقینی بنا کر ان کی شراکت کا احترام کیا جائے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img