واشنگٹن: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی نئی کتاب ‘سیو امریکہ’ کی فروخت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں انہوں نے سربراہ مملکت کے طور پر اپنے پہلے چار سال اور صدر کے طور پر اپنی اگلی مدت کار کے لیے اپنے وژن کا خاکہ پیش کیا ہے۔
کتاب کی قیمت 99 ڈالرہے، جبکہ دستخط شدہ کاپی 499 ڈالرمیں دستیاب ہے۔ اس کتاب کو مسٹر ٹرمپ کے دفتر میں پہلے چار سالوں اور ان کی اگلی مدت کار کے لیے ان کے وژن پر ایک ‘منفرد تناظر’ کے طور پر بیان کیا گیا ہے اور یہ مسٹر ٹرمپ کی پہلی انتظامیہ کے ‘مشہور لمحات’ سے بھری ہوئی ہے۔
کتاب کی تفصیل میں کہا گیا ہے، "عالمی رہنماؤں کے ساتھ تاریخی سربراہی اجلاسوں سے لے کر وائٹ ہاؤس کے واضح خیالات تک، ہر تصویر کو صدر ٹرمپ کے اپنے الفاظ کے ساتھ منتخب کیا ہے، جو اس بات کی معلومات فراہم کرتا ہے کہ ان کی مدت کار کے اگلے چار سال کیا شکل اختیار کریں گے؟”
قابل ذکر ہے کہ مسٹر ٹرمپ 2016 میں پہلی بار صدر منتخب ہوئے تھے اور اس سال 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کی، جس سے وہ 19ویں صدی کے بعد سے چار سال کے وقفے کے بعد وائٹ ہاؤس میں لوٹنے والے پہلے امریکی لیڈر بن گئے ہیں۔
یواین آئی