اتوار, جنوری ۲۶, ۲۰۲۵
-3 C
Srinagar

کشمیر میں برف وباراں کے بعد موسم بہتر، سردیوں کا زور جاری

سری نگر: وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کے بعد موسم میں گرچہ بہتری واقع ہوئی ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہونے سے سردیوں کا زور جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گرمائید ارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 25 نومبرسے 30 نومبر تک موسم مجموعی طورپر خشک رہنے کا امکان ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کی شام سے یکم دسمبر کی سہہ پہر تک ایک بار پھر پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد میں پانچ دسمبر تک موسم ایک بار پھر خشک رہنے کی توقع ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img