نیوزڈیسک
بانڈی پورہ: بانڈی پورہ۔گریز روڈ، جو ہفتہ کو رازدان ٹاپ اور آس پاس کے علاقوں میں شدید برف باری کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا، کو پیر کی صبح آمد ورفتکے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔حکام نے پیر کو بتایاکہ یہ رابطہ سڑک اب لوگوں کی آواجاہی کے لئے کھلا ہوا ہے۔ان کا کہناتھا کہ حفاظتی وجوہات اور احتیاطی اقدامات کے تحت ٹریفک کی نقل وحرکت کو مخصوص اوقات کے لئے اجازت نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ (ٹی سی پی ) کنزلون سے ٹریفک کی آمد ورفت صبح 8بجکر30منٹ سے شروع ہوا، کٹ آف ٹائم کے ساتھ صبح11بجے اور(ٹی سی پی ) تراگبل سے صبح ایک بجکر30منٹ سے شام4 بجے تک ٹریفک کی اجازت ہوگی۔
انہوں نے کہا، ”ڈرائیوروں اور مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ دوپہر 12 بجے پٹھ کوٹ سے اپنا سفر شروع کریں اور ٹی سی پی ترگبل میں انتظار کریں جب تک کہ گریز سے تمام گاڑیاں ترگبل نہیں پہنچ جائیںگی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ تمام گاڑیوں کے لیے اینٹی سکڈ چینز (پھسلن سے بچنے کے لئے زنجیر)سے لیس ہونا لازمی ہے اور بارڈر روڈز آرگنائزیشن ( بی آر او) سے سڑک کے حالات کی تصدیق کے بعد ہی آواجاہی کی اجازت دی جائے گی۔(بشکریہ کے این او)