منگل, دسمبر ۳, ۲۰۲۴
9.8 C
Srinagar

کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران برف وباراں کا امکان

سری نگر:محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف وباراں کی پیش گوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 23 اور 24 نومبر کو شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری درج ہوسکتی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 23 نومبر کو مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 24 نومبر کو بھی مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے اوراس دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں تاہم سہہ پہر کے بعد موسم میں بہتری متوقع ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں 25 نومبر سے 30 نومبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کی شام سے یکم دسمبر کی سہہ پہر تک ایک بار پھر پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بعد میں پانچ دسمبر تک موسم ایک بار پھر خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ وادی میں 23 اور 24 نومبر کو شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری درج ہوسکتی ہے۔انہوں نے سیاحوں، ٹرانسپورٹروں اور ٹریکرز سے ٹریفک ایڈوائزری پر چلنے کا مشورہ دیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img