اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے شمال مغربی پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ہونے والے مہلک حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو مسلح افراد کے تین مسافر گاڑیوں پر حملے میں مبینہ طور پر 42 افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مسٹر گوتیرش کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ شہریوں کے خلاف حملے ناقابل قبول ہیں۔
مسٹر گوتیرش نے متاثرین کے اہل خانہ اور حکومت پاکستان سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حملے کی تحقیقات کرے۔
یواین آئی