لاس اینجلس: امریکہ میں سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی) نے کیلیفورنیا میں ایک متاثرہ بچے میں ایچ5این1 برڈ فلو سے انسانی انفیکشن کی تصدیق کی ہے۔
ایجنسی نے جمعہ کے روز کہا یہ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں کسی بچے میں ایویئن انفلوئنزا H5 وائرس کے انفیکشن کا پہلا معاملہ ہے۔
سی ڈی سی کے مطابق، بچے کو مبینہ طور پر ہلکی علامات محسوس ہوئيں اور اس کو فلو کے لیے اینٹی وائرلز دیے گئے۔ بچہ اب بیماری سے صحت یاب ہو رہا ہے۔
بچے کے ممکنہ H5N1 انفیکشن کی تحقیقات کی جاری ہے۔ آج تک، ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں رپورٹ ہونے والے H5N1 برڈ فلو کے معاملوں میں سے کسی متاثرہ کے کسی فرد سے فرد تک پھیلنے کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔
سی ڈی سی کے مطابق، اب تک، 2024 کے دوران امریکہ میں H5 برڈ فلو کے 55 انسانی کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 29 کیلیفورنیا میں ہیں۔
یو این آئی