سری نگر: شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ نے مریض کی تنہائی اور راز داری کو یقینی بنانے کے لئے ہسپتال کے احاطے کے اندر ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی پر سخت پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عام لوگوں سے ہسپتال کی سیکورٹی کے ساتھ تعاون کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
انسٹی ٹیوٹ نے جمعہ کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘عام لوگوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مریض کی رازداری / تنہائی کو یقینی بنانے کے لیے ہسپتال کے احاطے کے اندر ویڈیو گرافی / فوٹوگرافی پر سخت پابندی عائد کی جاتی ہے’۔
انہوں نے کہا کہ اس میں تصاویر یا ویڈیوز کیپچر کرنے کے لیے موبائل فون یا کسی دوسرے آلے کا استعمال شامل ہے۔
حکام نے ایک اور پوسٹ میں عام لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ہسپتال میں موجودگی کے دوران ہسپتال کی سکیورٹی کے ساتھ تعاون کریں اور مریض کی رازداری اور ہسپتال کے پروٹوکول کا احترام کریں۔