جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

معروف ادبی اور ثقافتی تنظیم ساگر کلچرل فورم نے ‘یوم ڈاکٹر عزیز حاجنی’ منایا

سری نگر: جموں و کشمیر کی معروف ادبی اور ثقافتی تنظیم ساگر کلچرل فورم ژُکر پٹن کشمیر کی جانب سے گرلز ہائیر سکنڈری اسکول کنزر ٹنگمرگ میں یوم عزیز حاجنی منایا گیا جس میں موصوف ادیب و شاعر کے ادبی کارناموں پر سیر حاصل روشنی ڈالی گئی۔
یہ تقریب تین نشستوں پر مشتمل تھی پہلی نشست میں مرحوم عزیز حاجنی پر اطہر بشیر نے اپنا مقالہ پیش کیا اور اس نشست میں معروف شاعر اور نقاد رنجور تلگامی کو اس سال کے ( عزیز حاجنی فخر کشمیر میموریل ایوارڈ ) سے نوازہ گیا۔
اس نشست کی صدارت معروف براڈ کاسٹر ابدال مہجور نے کی جبکہ اس موقعے پر ایس ڈی ایم ٹنگمرگ سید الطاف موسوی مہمان خصوصی کی حثیت سے پروگرام میں موجود تھے اور ان کے ساتھ ایوان صدارت میں میر افروز فیاض تلگامی ڈاکٹر عادل محی الدین ڈاکٹر نیلوفر ناز نحوی ہلال کشمیری اور پروفیسر فریدہ کول صاحبہ موجود تھی۔
دوسری نشست میں معروف شاعرہ ریحانہ کوثر کی لکھی دو کتابوں جن میں ‘رژ کتھہ’ اور ‘آخر سالم خابے راوی’ کو اجرا کیا گیا اس نشست میں وادی کے معروف فوک گلوکار رشید سنگھپوری اور ساتھیوں نے عزیز حاجنی کے لکھے مشہور گیت گا کر حاضرین کو محظوظ کیا۔
تیسری اور آخری نشست میں ایک عالی شان طرحی مشاعرہ منعقد ہوا جس میں چار درجن سے زیادہ شاعروں نے اپنا کلام پیش کیا فورم کے سرپرست اور معروف شاعر ساگر نظیر نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔
پروگرام میں اسکولی بچوں کے علاوہ عام لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھیں ۔
یاد رہے کہ تنظیم کی جانب سے یہ ایک دہاٸی کے دوران 316 واں میگا پروگرام تھا جو کہ ادبی دنیا میں ایک بڑا کارنامہ ہے۔
محفل میں موجود شاعروں اور عام لوگوں نے تنظیم کے اس بہترین کام کو سراہا اور ساتھ ہی تمام ممبران و عہدداران کو مبارک باد دی جن شاعروں نے مشاعرے میں اپنا کلام سنایا ان میں ریاض پروانہ ،عاشق مکہامی، طارق اعظم، گلشن وارثی، میر محسن، وسیم کاظمی، چھان رحمان، غلام نبی دلنواز، پروفیسر فریدہ کول، صابر شبیر، ممتاز گھوپھبلی، منظور عشمی، غفار کانہامی، لعلیٰ نازکی، ریحانہ کوثر، ہلال کشمیری، شاد درد پوری، غلام علی پمپوش، سید اختر منصور، رنجور تلگامی، ساگر نظیر، شہزاد منظور، میر منظور دلنوی، ساقی ارشاد، غمگین احد محی الدین، حامد غلام رسول، لسہ بب، شاہی سجاد قابل ذکر ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img