لاس اینجلس: امریکہ کی نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے 24 اسٹار لنک سیٹلائٹ مدار میں بھیجے۔
اسپیس ایکس کے مطابق، سیٹلائٹس کو فلوریڈا کے کیپ کینویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے فالکن 9 راکے ذریعہ مشرقی ٹائم زون کے مطابق صبح 11:07 پر لانچ کیا گیا۔ اسپیس ایکس نے بعد میں 24 سیٹلائٹس کی تعیناتی کی تصدیق کی۔
اسپیس ایکس کے مطابق اسٹار لنک ان مقامات پر تیز رفتار براڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہم کرے گا جہاں تک رسائی ناقابل اعتبار، مہنگی، یا مکمل طور پر دستیاب نہیں ہے