غزہ،: حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے شمالی غزہ کے بیت لاحیہ قصبے میں قریب سے 15 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
القسام بریگیڈز نے جمعرات کو کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے 15 فوجیوں پر مشتمل اسرائیلی انفنٹری یونٹ کا سامنا کیا اور انہیں قریب سے مار گرایا۔ ایک الگ بیان میں، القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس نے شمالی غزہ میں جبالیہ کیمپ کے مغرب میں صفتاوی کے علاقے کے قریب ٹینڈم شیل سے اسرائیلی مرکاوا ٹینک کو نشانہ بنایا ہے۔
دریں اثنا، اسلامی جہاد تحریک کے مسلح ونگ القدس بریگیڈ نے کہا کہ اس نے 60 ملی میٹر کے معیاری مارٹر گولوں کا استعمال کرتے ہوئے مرکزی جبالیہ کیمپ میں جبالیہ سروسز کلب کے قریب اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے ان حملوں کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
دوسری جانب غزہ سے تعلق رکھنے والے محکمہ صحت کے حکام کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیل نے غزہ میں حماس کے خلاف بڑے پیمانے پر جنگ چھیڑ رکھی ہے جس کے نتیجے میں 44 ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔
یواین آئی