یوپی کی نو اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع
رودرپریاگ/دہرا دون: اتراکھنڈ کے 07-کیدارناتھ اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخاب کے لیے صبح 8 بجے ووٹنگ شروع ہوگئی۔ شام چھ بجے تک جاری رہنے والی ووٹنگ میں ووٹرز کل چھ امیدواروں میں سے کسی ایک کی انتخابی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔
ووٹنگ کو منظم، کامیاب اور منصفانہ انداز میں کرانے کے لیے کل 173 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ جس پر کل 44 ہزار 919 مرد اور 45 ہزار 956 خواتین ووٹرز ووٹ ڈالیں گے۔ خبر لکھے جانے تک سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے سامنے ای وی ایم کی مہریں کھول کر جانچ کے بعد ان کے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ آج یہاں موسم صاف ہے۔ زیادہ تر مقامات پر ہلکی دھوپ ہے۔
یوپی کی نو اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع
اتر پردیش اسمبلی کی نو نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے صبح سات بجے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہو گئی۔
اتر پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ووٹنگ صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی اور اس کے بعد بھی قطار میں کھڑے ووٹروں کو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہوگا۔
ضمنی انتخابات میں سے آٹھ سیٹیں موجودہ ایم ایل اے کے لوک سبھا الیکشن کی وجہ سے خالی ہوئی ہیں، جبکہ ایس پی ایم ایل اے عرفان سولنکی کو مجرمانہ معاملے میں سزا سنائے جانے کی وجہ سے سیسامؤ سیٹ پر ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔
کٹہاری (امبیڈکر نگر)، کرہل (مین پوری)، میراپور (مظفر نگر)، غازی آباد ماجھوان (مرزا پور)، سیسامؤ (کانپور)، خیر (علی گڑھ)، پھول پور (پریاگ راج) اور کنڈارکی (مراد آباد) میں ہو رہے ضمنی انتخابات میں آج کل 90 امیدوار وں کی تقدیر کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں قید کیا جائے گا۔ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی اور اسی دن تمام نتائج سامنے آنے کا امکان ہے۔
یو این آئی