جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
18.4 C
Srinagar

منوج سنہا کا ڈاکٹر وویکی رائے کو ان کے یوم پیدائش پر خراج

سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہندی اور بھوجپوری ادب کی مشہور ادبی شخصیت ڈاکٹر وویکی رائے جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا: ‘ان کی حکمت اور نظریات ملک بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتے رہتے ہیں اور ایک ترقی یافتہ قوم کے ہمارے خواب کو پورا کرنے میں ہماری رہنمائی کرتے ہیں’۔

بتادیں کہ ویویکی رائے ایک ہندوستانی مصنف تھے جنہوں نے پچاس سے زیادہ کتابیں لکھیں۔غازی پور کے سونوانی گاؤں سے تعلق رکھنے والے ویوکی رائے ہندی اور بھوجپوری ادب کی مشہور ادبی شخصیت تھے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں ہندی اور بھوجپوری ادب کی مشہور ادبی شخصیت ڈاکٹر وویکی رائے جی کو ان کی صد سالہ یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘ان کی حکمت اور نظریات ملک بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتے رہتے ہیں اور ایک ترقی یافتہ قوم کے ہمارے خواب کو پورا کرنے میں ہماری رہنمائی کرتے ہیں’۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img