بدھ, دسمبر ۴, ۲۰۲۴
4.5 C
Srinagar

جھانسی واقعہ لاپرواہی کا نتیجہ ہے، معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے: کھڑگے-پرینکا

نئی دہلی،: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جھانسی کے میڈیکل کالج میں آگ لگنے سے نوزائیدہ بچوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

کانگریس لیڈروں نے اسے میڈیکل کالج انتظامیہ کی جانب سے سنگین لاپرواہی قرار دیا اور کہا کہ واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہئے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔

مسٹر کھڑگے نے کہا ’’اتر پردیش کے جھانسی کے میڈیکل کالج میں ہوئے حادثے میں معصوم بچوں کی موت کی خبر کافی تکلیف دہ ہے۔ اس دل دہلا دینے والے حادثے میں مرنے والے تمام بچوں کے خاندانوں کے تئیں ہماری گہری تعزیت ہے۔

ایشور ان کے لواحقین کو یہ غم برداشت کرنے کی ہمت دے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جائیں اور جو بھی ایسی غفلت کا مرتکب ہو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔‘‘

محترمہ گاندھی نے کہا ’’مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج، جھانسی سے دل دہلا دینے والی خبر آئی ہے، جہاں نوزائیدہ انتہائی کی نگہداشت یونٹ میں آگ لگنے سے دس بچوں کی موت ہو گئی ہے۔ ہم اس مشکل صورتحال میں لواحقین اور والدین کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img