بدھ, دسمبر ۴, ۲۰۲۴
4.5 C
Srinagar

اسمبلی میں پاس کی گئی قرارد میں دفعہ 370 کا کوئی تذکرہ نہیں ہے :طاریق حمید قرہ

جموں:جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طاریق حمید قرہ نے جمعے کے روز کہاکہ خصوصی درجے کی بحالی کے حوالے سے اسمبلی میں پاس کی گئی قرارداد میں دفعہ 370کا کئی پر تذکرہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اگر کوئی چیز یا خصوصی درجہ حاصل کرنا ہے تو وہ سٹیٹ ہڈ کی بحالی ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی دفعہ 370کے حوالے سے لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے۔ طاریق حمید قرہ نے کہاکہ اسمبلی میں پاس کی گئی قرارد اد میں خصوصی درجہ کا ذکر یعنی ریاست کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اگر کوئی چیز یا خصوصی درجہ مرکزی سرکار سے حاصل کرنا ہے تووہ سٹیٹ ہڈ کی بحالی ہے اور اس حوالے سے کانگریس کا موقف واضح اور صاف ہے۔پی سی سی چیف نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل اور اس کے بعد کانگریس کا موقف رہا ہے کہ خصوصی درجے کا مطلب ریاستی درجے کی بحالی سے جڑا ہوا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کانگریس نے الیکشن منشور میں جموں وکشمیر کے لوگوں سے جتنے بھی وعدئے کئے انہیں ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔

طاریق حمید قرہ نے کہاکہ جموں وکشمیر کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ چنی ہوئی سرکار کو معروض وجود میں آئے ایک مہینہ ہوگیا لیکن ابھی تک بزنس رولز طے نہیں کئے گئے۔انہوں نے بی جے پی کو ہدفہ تنقید بناتے ہوئے کہاکہ بھاجپا لوگوں کوجھو ٹ بول بول کے گمراہ کر رہی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img