جمعرات, فروری ۲۶, ۲۰۲۶
16.7 C
Srinagar

مغل روڈ پر جمعہ کو ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوگی: حکام

سری نگر، : حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر دو مہینوں کے بعد 27 فروری یعنی جمعہ کے روز ٹریفک بحال کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی بحالی موسمی حالات اور کسی بھی غیر متوقع واقعے سے مشروط ہے۔

مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔
حکام نے بتایا کہ 52 آر سی سی (جی آر ای ایف) کے افسر کمانڈنگ، بی آر او، کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لینڈ سلائیڈنگ،پتھر کھسنے یا برفانی تودے گر آنے کی وجہ سے سڑکوں پر آنے والی کسی بھی رکاوٹ سے نمٹنے کے لیے عملے اور مشینری کو تعینات رکھیں تاکہ گاڑیوں کے لیے ہموار نقل و حمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

دریں اثنا، پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ شوپیاں، اےآرٹو شوپیاں اور ڈپٹی ایس پی ٹریفک کو مناسب تعداد میں اہلکار تعینات کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ حکمنامے پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جا سکے۔واضح رہے کہ مغل روڈ موسم سرما کے مہینوں میں شدید برف باری اور سڑک کی پھسلن کی وجہ سے بند رہتا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img