اتوار, دسمبر ۸, ۲۰۲۴
3.2 C
Srinagar

ہماری حکومت جموں و کشمیر کی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے معیار کو بڑھانے کیلئے پُر عزم: سکینہ مسعود

سری نگر/وزیر برائے صحت و طبی تعلیم ، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ مسعود نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں انہوں نے جموں اور کشمیر میں یونیورسٹیوں کی کارکردگی اور کام کاج کا تفصیلی جائز لیا ۔ میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ، وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی ، وائس چانسلر جموں یونیورسٹی ، وائس چانسلر آئی یو ایس ٹی ، وائس چانسلر ایس ایم وی ڈی یو ، وائس چانسلر بی جی ایس بی یو ، وائس چانسلر کلسٹر یونیورسٹی سرینگر ، وائس چانسلر کلسٹر یونیورسٹی جموں ، سپیشل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ، ڈائریکٹر فائنانس ہائیر ایجوکیشن ، ڈائریکٹر پلاننگ ہائیر ایجوکیشن ، ڈائریکٹر کالجز جے اینڈ کے اور محکمہ کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ دورانِ میٹنگ وزیرموصوفہ نے کئی اہم پہلوو¿ں جیسے انفرسٹرکچر ، ، فیکلٹی کی کارکردگی ، طلبہ کا اطمینان ، تحقیقی پیداوار کے ساتھ ساتھ مجموعی انتظامی ڈھانچے کا جائزہ لیا ۔ سکینہ مسعود نے تعلیم کے عالمی معیارات کا مقابلہ کرنے کیلئے یونیورسٹیوں کو تعلیم اور تحقیق کے معیار کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت جموں و کشمیر کی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے معیار کو بڑھانے کیلئے پُرعزم ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تا کہ ہماری یونیورسٹیاں عالمی معیار کا درجہ حاصل کر سکیں ۔ انہوں نے وائس چانسلروں پر زور دیا کہ وہ معیاری تعلیم کو ترجیح دیں اور نصاب کے ڈیزائن کو بہتر بنائیں تا کہ طلباءکو اعلیٰ معیار کی تعلیم حاصل ہو ۔ انہوں نے بالخصوص ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے آرٹیفشل اِنٹلی جنس ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ، ہیلتھ کیئر، سیاحت اور انٹر پرنیور شپ میں یونیورسٹی کے نصاب اور صنعتی ضروریات کے درمیان قریبی ہم آہنگی پر زور دیا تا کہ طلباءکو ابھرتی ہوئی جاب مارکیٹ کیلئے تیار کیا جا سکے ۔ میٹنگ میں وزیر نے یونیورسٹی وار جائزہ لیتے ہوئے وائس چانسلروں پر زور دیا کہ وہ داخلوں کے عمل کو آسان کریں تا کہ زیادہ سے زیادہ طلباءیونیورسٹیوں کی طرف راغب ہوں ۔ انہوں نے ان سے ان مسائل کو دور کرنے کو بھی کہا جو ہماری یونیورسٹیوں خصوصاً کشمیر یونیورسٹی میں غیر ملکی طلباءکے داخلوں میں رکاوٹ ہیں ۔ وزیر نے وائس چانسلروں سے کہا کہ وہ اپنی متعلقہ یونیورسٹیوں میں جاری تمام منصوبوں پر کام بروقت مکمل کریں تا کہ وہ طلباءکے استعمال کیلئے وقف ہو سکیں ۔ میٹنگ کے دوران وزیر نے جموں و کشمیر میں اعلیٰ تعلیمی شعبے کی ترقی کیلئے وائس چانسلروں کے عزم کو سراہا ۔ انہوں نے انہیں حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دِلایا ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img