جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

اسمبلی کی قرارداد میں دفعہ370کا ذکر نہیں: طارق حمید قرہ

کے این او

سری نگر: پردیش کانگریس کمیٹی (جموں وکشمیر یونٹ) کے صدر، طارق حمید قرہ نے جمعہ کو کہا ہے کہ جموں و کشمیر اسمبلی کی طرف سے منظور کردہ قرارداد میں دفعہ370کی بحالی کا مطالبہ نہیں اٹھایا گیا اور نہ ہی اس کا کوئی ذکر ہے۔مقامی نیوز ایجنسی ۔ کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) سے بات کرتے ہوئے طارق حمید قرہ نے کہا کہ جب جموں و کشمیر اسمبلی نے قرارداد منظور کی تو پارٹی اس معاملے پر اپنا موقف پہلے ہی واضح کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا: ’ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ دفعہ370 پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مطالبہ کرنے کے لیے صرف ایک چیز باقی رہ گئی ہے، وہ ریاستی حیثیت ‘۔ان کا کہناتھا کہ قرارداد میں دفعہ370 کی بحالی کا مطالبہ نہیں اٹھایا گیا اور نہ ہی اس کا کوئی ذکر ہے۔طارق حمید قرہ جو سینٹرل شالٹینگ اسمبلی حلقے کی نمائندگی کرتے ہیں، نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سیاسی فائدے کے لیے حقائق کو غلط انداز میں پیش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے واضح بیان کے باوجود بی جے پی انتخابات میں حقائق کو غلط انداز میں پیش کر رہی ہے۔کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کے حالیہ بیان پر قرہ نے کہا کہ انہوں نے بی جے پی سے کہا ہے کہ وہ بتائیں کہ آرٹیکل370 کو بحال کرنے کی بات کس نے کی ہے؟۔

Popular Categories

spot_imgspot_img